تہران: ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوگی ۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پراپنے بیان میں علی لاریجانی نے کہا، ’ہم امریکا کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے۔
علی لاریجانی نے کہا امریکی صدر نے اپنے ’امریکا فرسٹ‘ کے نعرے کو ’اسرائیل فرسٹ‘ میں بدل دیا اور امریکی فوجیوں کو اسرائیل کے مفادات کی خاطر قربان کیا۔ ٹرمپ نے اپنی ’خیالی تصورات‘ کے باعث مشرقِ وسطیٰ کو افراتفری میں دھکیل دیا ہے اس کی قیمت امریکی فوجیوں اور ان کے خاندانوں کو چکانا پڑے گی جبکہ ایران اپنے دفاع کا حق برقراررکھے گا۔
ان کا بیان امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی اس رپورٹ کے بعد سامنے آیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد علی لاریجانی نے عمانی ثالثوں کے ذریعے امریکا سے جوہری مذاکرات بحال کرنے کی کوشش کی۔


