سونا کی فی تولہ قیمت میں 13 ہزار 300 روپے کا بڑا اضافہ، چاندی بھی مہنگی

کراچی: ایران اسرائیل اورامریکا جنگ کے اثرات سونے اور چاندی کی قیمتوں پر مرتب ہورہے ہیں ۔ عالمی و مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا تیرہ ہزار تین سو روپے مہنگا ہوگیا ۔ آل پاکستان جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 13 پزار300 روپے مہنگا ہوکر5 لاکھ 63 ہزار862 […]
پاکستان اسٹاک مارکیٹ: تاریخ کی بدترین مندی، 17 کھرب ، 44 ارب روپے ڈوب گئے

کراچی: ایران امریکا اسرائیل جنگ اورخلیجی ممالک پرحملوں نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو تاریخ کی بدترین مندی سے دوچار کردیا ۔ ایک گھنٹے تک کاروبار بھی معطل رہا ۔ مارکیٹ سولہ ہزار پوائنٹس سے زائد کے گھاٹے میں بند ہوئی ۔ سرمایہ کاروں کے 1 ہزار744 ارب روپے ڈوب گئے ۔ کاروباری روزکے آغاز کے […]
مشرق وسطیٰ کشیدگی، عالمی اسٹاک مارکیٹس گرگئیں، تیل اور سونا مہنگا

دبئی: مشرق وسطی میں جنگ اورایران کی جانب سے آبنائے ہرمزکی بندش کے بعد تیل کی ترسیل رک گئی ۔ عالمی اقتصادی منڈیوں میں غیر یقنیی کی صورت حال پیدا ہوگئی ۔ امریکا میں بھی مارکیٹ کھلنے سے پہلے ہونے والی فیوچر ٹریڈنگ میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ ایشائی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی شدید مندی […]
اب ٹرمپ سے بات نہیں ہوگی، جنگ کی قیمت امریکی فوج اور عوام چکائیں گے، ایران

تہران: ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوگی ۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پراپنے بیان میں علی لاریجانی نے کہا، ’ہم امریکا کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے۔ علی لاریجانی نے کہا امریکی صدر نے اپنے ’امریکا […]
بلوچستان میں پاک ایران بارڈرسے پاکستانیوں کی وطن واپسی شروع ہوچکی، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی نے کہا ہےکہ ایران میں جنگی صورت حال کے پیش نظر وہاں مقیم پاکستانی شہریوں کی باحفاظت وطن واپسی کا عمل شروع ہوگیا ہے ۔ بلوچستان میں پاک ایران بارڈر سے 70 سے زائد پاکستان بحفاظت واپس پہنچ گئے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا […]
ایران پر حملے سے قبل دورہ اسرائیل پر مودی کو شدید تنقید کا سامنا

نیویارک: انسانیت کے قاتل بھارت اوراسرائیل کے دہشت گردانہ مکروہ کردارنےخطہ کو ایک بارپھرجنگ کی ہول ناکی میں دھکیل دیا ۔ ایران پر حملے کے تناظرمیں بھارت میں اپوزیشن جماعتوں نے مودی کے گزشتہ ہفتے اسرائیلی دورے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔ عالمی جریدہ بلومبرگ کے مطابق بھارتی اپوزیشن کا کہنا تھا کہ […]
بھارتی نیوزٹی وی چینل کی نشریات ہیک،پاکستان ہمیشہ زندہ باد کے نعرے

کراچی: پاکستان کے نیوز چینلز کو ہیک کرنے پر پاکستان سائبر فورس نے جوابی حملہ کرتےہوئےبھارتی ٹی وی چینل کوہیک کرلیا۔اسکرین پرفیلڈ مارشل عاصم منیرکےخطاب چلنےلگے۔ ذرائع کےمطابق اتوارکی رات بھارتی ہیکر کی جانب سے پاکستانی نیوز چینلوں کی نشریات کو ہیک کرکے فوج مخالف بیانات چلائے گئے تھے ۔ اس کے جواب میں پاکستان […]
متحدہ عرب امارات نے تہران میں سفارتخانہ بند کردیا، سفیر سمیت عملہ واپس

ابوظبی: متحدہ عرب امارات نے ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کرتے ہوئےتہران میں اپنا سفارت خانہ بند کردیا ۔ سفیر سمیت تمام سفارتی عملہ واپس بلالیا گیا ہے ۔متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایران کے میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایرانی حملوں کے بعد اپنے سفارتی […]
ایران کی عسکری قیادت مکمل ختم،48 اہم شخصیات ماری گئیں، ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن: ایران میں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد امریکی صدر کی جانب سے ایرانی دفاعی اداروں کو دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ویڈیو خطاب میں کہا ہے کہ امریکا نے ایران کی 48 اہم شخصیات کو مار دیا ، ایران کی ملٹری کمان مکمل ختم […]
پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی، 100 انڈیکس کو15 ہزارپوائنٹس کا جھٹکا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے پہلے روزمارکیٹ کریش کرگئی ۔ کاروبار کے آغازکے ساتھ ہی چند منٹوں کے اندر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس پندرہ ہزار سے زائد پوائنٹس کی بدترین گراوٹ دیکھی گئی ۔ کاروبار میں تقریباً نو فیصد کی گراوٹ پر کاروبار کو معطل کردیا گیا ۔ مشرق وسطیٰ میں امریکا، […]
