کولمبو: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے مینز ایونٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا سفر تمام ہوگیا ۔ سری لنکا سے میچ جیت کربھی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ۔ سپرایٹ مرحلے سے سیمی فائنل میں رسائی کےلیے پاکستان کو سری لنکا کو 147 یا اس سے بھی کم رنزپرآوٹ کرنا تھا۔ تاہم پاکستانی بولنگ لائن ناکام رہی ۔
کینڈی میں کھیلے جانے والے میچ میں کپتان دسن شناکا نے ٹاس جیت کر سلمان علی آغا الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ پاکستان نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر212 رنزبنائے اورسری لنکا کوجیت کےلیے 213 رنز کا ہدف دیا تھا۔ اوپنر صاحبزادہ فرحان نے 60 گیندوں پرسنچری اسکورکی ان کی اننگزمیں 9 چوکے اور5 چھکے شامل تھے۔ فخرزمان نے بھی ان کا خوب ساتھ دیا اور42 گیندوں پر 84 رنز کی اننگز کھیلی۔ فخرزمان نے اس اننگز کو 9 چوکوں اور چار چھکوں سے سجایا۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 176 رنز پر گری اس کے بعد بیٹر یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے رہے، شاداب خان7رنزبنا کررن آؤٹ ہوئے، شاہین آفریدی 4 اورخواجہ نافع 2 رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کی جانب سے دلشان مدوشنکا نے 33 رنزکےعوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ داسن شناکا نے 2 اوردشمنتھا چمیرا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کو 213 رنز کا ہدف دیا، ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 207 رنز بنا سکی اورپاکستان نے سری لنکا کو 5 رنز سے شکست دے دی ۔ کپتان دسن شناکا کی 31 گیندوں پر76رنزکی اننگزرائیگاں گئی۔ ان کی اننگ میں 2 چوکے اور8 چھکے شامل تھے۔ پون رتنائیکے 58 رنز بنا کر نمایاں رہے، کمل مشرا 28 اورچرتھ اسالنکا نے 25 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے ابراراحمد نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد نواز، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ شاداب خان دو اوورز میں 33 رنز کے ساتھ مہنگے ترین بالرز رہے ۔ پاکستان کے سیمی فائنل سے باہر ہونے کی وجہ سے نیوزی لینڈ 3 پوائنٹس اور بہتر رن ریٹ کی وجہ سے سیمی فائنل میں پہنچ گیا جبکہ انگلینڈ پہلے ہی فائنل 4 میں جگہ بناچکا ہے۔
سپرایٹ مرحلے کا آخری میچ صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان کے لیے یادگار رہا ۔ صاحب زادہ فرحان ایک ورلڈ کپ میں 2 سنچریاں بنانے والےدنیا کے پہلے بیٹربن گئے ہیں ، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنزبنانے کا ریکارڈ ویرات کوہلی سے چھین لیا ۔ صاحبزادہ فرحان نے اس ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر تین سو تیئس رنز بنائے جبکہ ویرات کوہلی نے 2014 کے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ تین سو انیس رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا ۔ فخرزمان نے اننگز کے تیسرے اوور میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانا کو چھکا لگا کر یہ کارنامہ انجام دیا۔فخر زمان یہ 96واں چھکا لگا کر رضوان کا 95 چھکوں کا ریکارڈ توڑ دیا اور یوں وہ 99 چھکے لگانے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے۔ فخر زمان نے 120 میچز میں 99 چھکے لگائے ہیں، محمد رضوان 106 میچز میں 95 چھکے لگا کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔بابر اعظم 145 میچز میں 80 چھکے لگا کر تیسرے نمبر پر موجود ہیں، محمد حفیظ نے 119 میچز میں 76 چھکے لگائے ہیں ۔


