loader image

Latest News & Article

Post: میزائل حملہ، آیت اللہ خامنہ ای شہید ہوگئے، 40 روز سوگ کا اعلان

میزائل حملہ، آیت اللہ خامنہ ای شہید ہوگئے، 40 روز سوگ کا اعلان

تہران: رہبرانقلاب اسلامی ایران آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای تہران میں کیے گئے امریکا اور اسرائیل میزائل حملوں میں جام شہادت نوش کرگئے ۔ ایران کے سرکاری میڈیا نے آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے ایران بھر میں 7 روزہ عام تعطیل اور 40 روز سوگ کا اعلان کیا ہے۔

ایران کی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ان حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر کی بیٹی، داماد اور نواسی بھی شہید ہوئے ہیں۔ آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ آج تہران یونیورسٹی میں ادا کی جائیگی ۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ زیر زمین بینکر میں تھے، آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے کمپاؤنڈ پر 30 بم گرائے گئے۔ ایرانی سپریم لیڈر درجنوں ساتھیوں سمیت مارے گئے۔

اس سے پہلے سینئر اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا کہ حملوں کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کا جسد خاکی مل گیا ہے ۔ برطانوی میڈیا نے بھی اس دعوے کی تصدیق کی تھی ۔ امریکی حکام نے بھی تصدیق کی کہ ہمیں یقین ہے کہ خامنہ ای اور 5 سے 10 اعلیٰ ایرانی رہنما کمپاؤنڈ پر اسرائیلی حملے میں مارے گئے ہیں۔

ہفتے کے روز امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں میں 201 ایرانی شہری شہید اور 747 زخمی ہوئے تھے۔


Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn