تہران: ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نےاپنے تازہ ترین انٹرویو میں امریکا اور اسرائیل کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں ممالک نے ایرانی عوام کے دل جلائے ہیں جس کا بھرپورجواب دیا جائے گا اور ہم بھی ان کے دل جلائیں گے۔
علی لاریجانی نے ایرانی سپریم لیڈر پر ہونے والے حملے کو انتہائی تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک عظیم شخصیت کی شہادت نے پوری ایرانی قوم کے دل زخمی کر دیے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا اور اسرائیل دراصل ایران کو تقسیم کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں تاکہ ملک کو کمزور کیا جا سکے۔
سیکرٹری قومی سلامتی کونسل کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی قوم ایک باشعور قوم ہے اور وہ اس مشکل وقت سے نکلنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ دشمن اپنی سازشوں میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکے گا۔
ا


