loader image

Latest News & Article

Post: تہران: ایرانی آرمی چیف ، وزیردفاع ، کمانڈر پاسداران اور مشیر قومی سلامتی بھی شہید

تہران: ایرانی آرمی چیف ، وزیردفاع ، کمانڈر پاسداران اور مشیر قومی سلامتی بھی شہید

تہران : ایران کے دارلحکومت تہران میں اسرائیل اور امریکی حملے میں نہ صرف ایران کے رہبر انقلاب امام علی خامنہ ای ، اپنی بہو ، بیٹی ، داماد ، نواسے سمیت شہید ہوئے بلکہ ملک اعلیٰ ترین عسکری اورسیاسی قیادت بھی شہید ہوئی ۔ ایرانی میڈیا نے تصدیق کی ہے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے ساتھ ایران کے آرمی چیف جنرل سید عبدالرحیم موسوی ، وزیرِ دفاع عزیز نصیرزادہ ، پاسداران انقلاب کے کمانڈر ان چیف محمد پاک پور اور سید علی خامنہ ای کے مشیر برائے سکیورٹی علی شمخانی شہید ہوگئے ہیں ۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حملے کے وقت آیت اللہ علی خامنہ ای کے دفترمیں مسلح افواج کے مزید کمانڈرزبھی موجود تھے اوران کی شہادت کا بھی غالب امکان ہے ۔ ان کے نام بعد میں سامنے آئیں گے ۔

دوسری جانب امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ۔ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے ایرانی قیادت کے اجتماع کا سراغ لگایا جس کے بعد پھر اسرائیل نے  حملہ کیا۔ اس حملے کی منصوبہ بندی کئی ماہ سے جاری تھی ۔ ابتدا میں حملہ رات کی اندھیرے میں ہونا تھا لیکن آیت اللہ کی موجودگی کی تصدیق کے بعد حملہ صبح کے وقت ہونا طے پایا ۔

ا


Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn