کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈرکی شہادت کی خبرایران سمیت پوری دنیا میں صدمے کا باعث بنی ہے ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تشدد اور جنگ کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع خطے میں امن اور سلامتی کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے۔ ایران، اسرائیل اورخلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی کا پھیلاؤ پورے خطے اور عالمی امن کے لیے خطرناک ہے ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کی شہادت پردنیا بھر میں موجود سوگواران کے صبر کی دعا کی ۔
ا


