loader image

Latest News & Article

Post: آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت، ایرانی قوم سوگوار ، فوج کا بدلہ لینے کا اعلان

آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت، ایرانی قوم سوگوار ، فوج کا بدلہ لینے کا اعلان

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کی شہادت خبر پھیلتے ہی ایرانی عوام میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ۔ اپنے عظیم قائد کی شہادت پرسوگوارایرانی عوام تہران کے انقلاب چوک پر جمع ہونا شروع ہوگئے ۔ جہاں آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کا سوگ منایا جارہا ہے ۔ مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے مزار پر سوگواروں کا ہجوم جمع ہوگئے ۔ انہوں نے جہاں رہبر انقلاب اسلامی ایرانی کی شہادت پر گریہ کیا وہیں دشمنوں کے خلاف نعرے بازی بھی کی ۔

دوسری طرف ایرانی فوج نے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کو شہید کیے جانے کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق ایرانی فوج نے واضح کیا ہے کہ جارح کو سخت سزا دی جائے گی۔ وہ دیکھ لیں گے کہ انہوں نے کیا کیا ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایرانی حکومت کا بیان سامنے آگیا۔ ایرانی حکومت نے اپنے بیان میں کہا کہ اللّٰہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔’ظلم کرنے والوں کو پتہ چل جائے گا کہ انقلابی کون ہیں‘۔


Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn