loader image

Latest News & Article

Post: اسرائیل کا ایران پر حملہ، تہران میں 3 مقامات پر دھماکے

اسرائیل کا ایران پر حملہ، تہران میں 3 مقامات پر دھماکے

جنگی جنون میں مبتلا اسرائیل نے ایران پرحملہ کردیا ۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں 3 دھماکے ہوئے ۔ مشرق میں ایک دھماکا سنا گیا جبکہ شمالی علاقوں میں مزید دو دھماکے ہوئے۔ ادھر اسرائیلی وزیر دفاع نے بھی ایران پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے ایران پر پیشگی حملےشروع کیے ہیں۔ سب سے پہلے تہران کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کی رپورٹ کے مطابق تہران میں یونی ورسٹی روڈ اور جمہوری ایریا پر متعدد میزائل داغے گئے ۔ جس کے بعد دھویں کے کثیف  بادل اٹھنے لگے ۔اسرائیلی وزیر دفاع نےاپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کی جانب سے مسلسل دھمکیوں اور سیکورٹی خطرات کے پیشِ نظریہ جوابی کارروائی کی گئی ہے۔

 دوسری جانب ایران پر حملے کے خود اسرائیل میں خوف وہراس کی لہ دوڑ گئی ۔ حملے کے فوراً بعد اسرائیل کے مختلف شہروں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے، اسرائیلی حکام نے ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات اور بنکرز میں منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اسرائیل میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور دفاعی نظام کو فعال کردیا گیا ہے۔


Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn