loader image

Latest News & Article

Post: سندھ حکومت کے منصوبوں کی تکمیل کیلیے ہر ممکن تعاون کرینگے، وزیراعظم

سندھ حکومت کے منصوبوں کی تکمیل کیلیے ہر ممکن تعاون کرینگے، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اسلام آباد میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرائ اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال اور وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنائ اللہ بھی موجود تھے۔

ملاقات میں وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت کے حوالے سے وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل کے لیے ہرممکن تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی کہ وہ صوبائی حکومت کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں تاکہ عوامی فلاح کے منصوبوں میں تیزی لائی جا سکے۔

وزیر اعظم نے مخلوط حکومت کے ایک اہم اتحادی کے طورپرسندھ کی قیادت کے کردارکو سراہتے ہوئے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان مضبوط روابط سے جمہوری نظام کو تقویت ملے گی اورعوام کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی


Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn