loader image

Latest News & Article

Post: پابلو ایسکوبار کے بعد سب سے بڑا منشیات کا سرغنہ “ایل مینچو” ہلاک، میکسیکو بھر میں تشدد بھڑک اٹھا

پابلو ایسکوبار کے بعد سب سے بڑا منشیات کا سرغنہ “ایل مینچو” ہلاک، میکسیکو بھر میں تشدد بھڑک اٹھا

(Nemesio Oseguera Cervantes)، جسے عام طور پر ایل مینچو کہا جاتا ہے، جدید میکسیکن تاریخ کے سب سے طاقتور اور پراسرار منشیات فروشوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
Jalisco New Generation Cartel (CJNG) کا سربراہ تھا، جو 2010 کی دہائی میں تیزی سے ابھرا اور میکسیکو کی سب سے بااثر اور پُرتشدد مجرمانہ تنظیموں میں شمار ہونے لگا۔

اس کی قیادت میں اس گروہ نے منشیات کی اسمگلنگ، بھتہ خوری، ایندھن کی چوری اور علاقائی بالادستی کی جنگوں کےzذریعے اپنے اثر و رسوخ کو تیزی سے وسعت دی۔ تنظیم نے بین الاقوامی سطح پر نیٹ ورکس قائم کیے جو امریکہ، یورپ اور ایشیا تک پھیلے ہوئے ہیں۔ عسکری طرزِ عمل اور طاقت کے کھلے مظاہروں کی وجہ سے CJNG کا نام میکسیکن سکیورٹی فورسز کے ساتھ بڑے تصادموں میں بھی سامنے آتا رہا ہے۔

امریکی حکومت نے اس کی گرفتاری میں مدد دینے والی معلومات پر ملین ڈالر انعام مقرر کر رکھا ہے، جس کی وجہ سے وہ دنیا کے انتہائی مطلوب افراد میں شمار ہوتا ہے۔

جھڑپ کے دوران (ایل مینچو) کو گولیاں لگیں اور وہ شدید زخمی ہوگئے، جبکہ ان کے دو محافظ بھی زخمی ہوئے۔

بعد ازاں انہیں طبی امداد کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے منتقل کیا جا رہا تھا، لیکن وہ میکسیکو سٹی لے جاتے وقت اپنے گولیوں کے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔

ایل مینچو کی موت کی خبر پھیلنے کے بعد میکسیکو کے کچھ علاقوں میں بڑے مظاہرے اور بدامنی پھیل گئی۔ CJNG کارٹیل نے تباھی کرنا شروع کردی۔ کھیں بلاسٹ تو کھیں کھلے عام فائرنگ کی گئی۔م،۔


Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn