کراچی پولیس کے کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ اور حساس ادارے نے ضلع ملیرمیں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم دہشت گرد تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی فتنہ الہندوستان کےدہشتگرد کو گرفتارکرلیا ۔ ملزم سے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور خود کش جیکٹ برآمد ہوئی ۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم شہر میں دہشتگردی کا منصوبہ بنارہا تھا لیکن بروقت کارروائی کرکے اسے ناکام بنادیا گیا ۔ گرفتارملزم کی شناخت عصمت اللہ کے نام سے ہوئی ۔ ملزم سے خود کش جیکٹ، دو ہینڈ گرینیڈ ، بارودی مواد، بال بیرنگ ، کیلیں، پرائماکارڈ اور ایکسپلوسیو بکس برآمد ہوا ۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کا تعلق کالعدم بی ایل اے سے ہے اور وہ پڑوسی ملک سے ٹارگٹ ملنے کے بعد دہشت گردی کی کارروائی کرتے تھے ۔ ملزم عصمت اللہ کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ مزید انٹیروگیشن جاری ہے ۔


