loader image

Latest News & Article

Post: رمضان میں کراچی میں شدید ٹریفک کی کیا وجوہات ہیں؟

رمضان میں کراچی میں شدید ٹریفک کی کیا وجوہات ہیں؟

رمضان المبارک کے دوران کراچی میں شدید ٹریفک کی بنیادی وجہ دفتری اوقات میں تبدیلی اور اداروں کے بیک وقت بند ہونے کو قرار دیا جا رہا ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے سرکاری و نجی دفاتر کے اوقات صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک مقرر کیے جانے کے باعث سرکاری ادارے، نجی کمپنیاں، بینکس اور تجارتی مراکز ایک ہی وقت میں بند ہوتے ہیں، جس سے بڑی تعداد میں گاڑیاں اچانک سڑکوں پر آ جاتی ہیں اور اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام پیدا ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ افطار سے پہلے گھروں کی جانب جلدی واپسی، بازاروں میں خریداری کا رش، جاری تعمیراتی کام اور خراب سڑکیں بھی ٹریفک کی روانی کو مزید متاثر کر رہی ہیں۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn