loader image

Latest News & Article

Post: حکومت نے کیو آر کوڈ سے لیس قومی شناختی کارڈ نظام متعارف کرا دیا۔

حکومت نے کیو آر کوڈ سے لیس قومی شناختی کارڈ نظام متعارف کرا دیا۔

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے “ون نیشن – ون آئیڈنٹیٹی” وژن کے تحت قومی شناختی کارڈ (NIC) اور پاکستان اوریجن کارڈ (POC) کے نظام کو جدید بنانے کا بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔

24 فروری 2026 کو جاری کردہ نوٹیفکیشنز (S.R.O. 330(I)/2026 اور S.R.O. 331(I)/2026) کے تحت شناختی نظام میں QR کوڈ ویریفکیشن، جدید بائیومیٹرک سکیورٹی اور فراڈ روکنے کے سخت اقدامات متعارف کرا دیے گئے ہیں۔ اب تمام شناختی کارڈز میں QR کوڈ شامل ہوگا جس کے ذریعے فوری تصدیق ممکن ہوگی۔

نئے قواعد کے مطابق چِپ اور نان چِپ کارڈز کی الگ الگ اقسام ختم کرکے ایک یکساں شناختی کارڈ متعارف کرایا جائے گا، جبکہ کارڈ معطل ہونے کی صورت میں اس سے متعلق تمام ویریفکیشن سروسز خودکار طور پر بند ہوجائیں گی۔ فنگر پرنٹس اور آئی رس اسکین کو بھی باضابطہ بائیومیٹرک شناخت کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

حکومت نے 60 سال یا اس سے زائد عمر کے شہریوں کیلئے تاحیات معیاد والا خصوصی شناختی کارڈ جاری کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ ان اصلاحات کا مقصد ڈیجیٹل سکیورٹی بہتر بنانا، فراڈ کم کرنا اور شہریوں کو تیز اور آسان سہولیات فراہم کرنا ہے۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn