loader image

Latest News & Article

Post: کراچی: لیاری میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، دو بھتہ خور گرفتار

کراچی: لیاری میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، دو بھتہ خور گرفتار

کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز اور اسپیشل انوسٹی گیشن پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بدنام بھتہ خورگروپوں کے دو کارندے گرفتارکرلیے ۔ ملزم مقامی دکانداروں اور کاروباری افراد سے بھتہ وصولی میں ملوث ہیں ۔

ترجمان پاکستان رینجرزسندھ کے اعلامیہ کے مطابق ۔ خفیہ معلومات کی بنیاد پر لیاری میں بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا گیا ۔گرفتار ملزموں م یں عدنان عرف ملا اور فیصل شامل ہیں ۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم عدنان عرف ملا کا تعلق لیاری میں آپریٹ کرنے والے سدیس پپو گروپ سے ہے ۔ وہ اپنے ساتھی معاذ کے ساتھ مل کرجہان آباد سائٹ ٹاؤن میں مقامی دکانداروں اوردیگر کاروباری افراد سے بھتہ وصول کرنے میں ملوث ہے۔

ترجمان رینجرز نے بتایا دوسرا گرفتارملزم فیصل بھتہ مافیا کے سرغنہ جمیل چھانگا کا قریبی ساتھی ہے۔ ملزم جمیل چھانگا کے دیگر ساتھیوں سے رابطے میں ہے اور بھتہ وصولی سے حاصل ہونے والی رقم کی اندرون شہرمنتقلی میں ملوث ہے۔ ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ گرفتار ملزموں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn