loader image

Latest News & Article

Post: کراچی: حوالہ ہنڈی نیٹ ورک پکڑا گیا، 73 کروڑ روپے کی غیر قانونی منتقلی کا انکشاف

کراچی: حوالہ ہنڈی نیٹ ورک پکڑا گیا، 73 کروڑ روپے کی غیر قانونی منتقلی کا انکشاف

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے نوے لاکھ اماراتی درہم کی غیر قانونی ترسیل میں ملوث حوالہ ہنڈی نیٹ ورک کا سراغ لگالیا ۔ نجی کمپنی کے سی ایف او کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے ۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کمرشل بینکنگ سرکل نےایف آئی آرنمبر 10/2026 کی تفتیش کے دوران میں حوالہ ہنڈی کا نیٹ ورک چلائے جانے کا انکشاف ہوا ۔ ایک معروف اشتہاری ایجنسی کی جانب سے غیر ملکی اکاؤنٹس میں 90 لاکھ اماراتی درہم یعنی ۔ساڑھے 73 کروڑ پاکستانی روپے کی غیرقانونی منتقلی کے شواہد ملے پر ۔ جس پر کارروائی کرتے ہوئے ۔ ایف آئی اے سی بی سی نے ایک پرائیویٹ کمپنی کے چیف فنانس آفیسر محمد الیاس کو گرفتار کرلیا ۔ ملزم حوالہ ہنڈی کے ذریعے ۔ رقوم کی غیر قانونی ترسیل میں ملوث پایا گیا ہے ۔ الیاس کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn