سندھ حکومت نے کراچی کے پوش علاقے کلفٹن ای اسٹریٹ کو جین زی کے لیے ہینگ آؤٹ اسپاٹ میں بدلنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ای اسٹریٹ پر اعلیٰ درجے کے ریسٹورنٹس ، کیفے ، فیشن برانڈ اسٹورز اور بوتیکس کھولی جائیںگی ۔ مجوزہ منصوبے کے تحت کلفٹن ای اسٹریٹ ڈولمین مال کو کمرشل،تفریحی مرکزاورفوڈ اسٹریٹ میں تبدیل کیا جائیگا ۔ اعلیٰ درجے کے ریسٹورنٹس، کیفے، فیشن برانڈ اسٹورزاوربوتیکس کھولی جائیںگی ۔ پہلے مرحلے میں ای اسٹریٹ اوراطراف میں تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا، ای اسٹریٹ کو ماڈل سڑک بنایا جائیگا،لائٹنگ اور لینڈ اسکیپنگ سے آراستہ کیا جائے گا،ای اسٹریٹ پر پارکنگ اورسیکیورٹی کے انتظامات کو بھی بہتر بنایا جائے گا ۔ ای اسٹریٹ کی ٹرانسفارمیشن کا مقصد ۔ ڈیفنس کلفٹن کے نوجوانوں کو ایسی جگہ مہیا کرنا ہے ۔ جہاں وہ شاپنگ کے ساتھ ساتھ تفریح اور کھانوں کا مزہ بھی لے سکیں ۔ منصوبے کی منظوری وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں دی جائیگی ۔ جس میں کے ڈی اے، فوڈ اتھارٹی کے ڈی جیز، میونسپل کمشنر کے ایم سی ، ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی ۔ صدر اور سول لائنز کے اسسٹنٹ کمشنرز بھی شرکت کرینگے


