برطانوی ریپر سینٹرل سی نے عوامی طور پر اسلام قبول کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کلمۂ شہادت پڑھ کر باقاعدہ طور پر اسلام قبول کر لیا اور ایک مسلم نام بھی اختیار کیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے معروف کانٹینٹ کریئیٹر پلاک بوائے میکس کے ساتھ ایک لائیو اسٹریم سیشن کے دوران کیا، جہاں 27 سالہ فنکار نے ناظرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں نے اپنا نام تبدیل کر لیا ہے اور شہادت پڑھ لی ہے، اب میں مسلمان ہوں۔‘‘ اس لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی، جس کے بعد مداحوں اور میڈیا کی جانب سے اس خبر پر بھرپور ردعمل سامنے آ رہا ہے۔


