loader image

Latest News & Article

Post: ہفتہ رفتہ: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، 6 ہزارپوائنٹس سے زائد کی کمی

ہفتہ رفتہ: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، 6 ہزارپوائنٹس سے زائد کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتہ رفتہ کے دوران شدید مندی کا رجحان غالب رہا۔ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں چھہ ہزارپوائنٹس سے زائد کی کمی ہوئی ۔ سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔ ہفتہ رفتہ کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ کےلیے بھیانک خواب ثابت ہوا ۔ مندی کی ایسی لہر آئی کہ ہنڈریڈ انڈیکس کی چھہ نفسیاتی حدیں بہا کر لے گئی ۔ انوسٹرز میں بے چینی کی لہر دوڑگئی۔

ہفتہ رفتہ کے اعداد و شمارکا جائزہ لیا جائے تو 100 انڈیکس مجموعی طورپر 6 ہزار 434 پوائنٹس گھٹ گیا ۔ کاروباری ہفتے کے اختتام تک ایک لاکھ 79 ہزار603 پوائنٹس سے گرکرایک لاکھ 73 ہزار 169 پوائنٹس پربند ہوا۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 756 ارب روپے کی نمایاں کمی ہوئی، سرمائے کی مجموعی مالیت 20 ہزارارب روپے کی سطح سے نیچے آگئی ۔ ہفتہ کے پانچ کاروباری دنوں میں 3 ارب 26 کروڑ شیئرز کے سودے 187 ارب روپے میں طے پائے۔

ماہرین کے مطابق امریکا اورایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور اہم شعبوں میں بڑے پیمانے پر فروخت کے دباؤ نے مارکیٹ کو تنزلی کی جانب دھکیلا۔





Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn