loader image

Latest News & Article

Post: سب کو معاف کرتی ہوں ، چاہے وہ مستحق ہویا نہ ہو، اداکارہ علیزے شاہ

سب کو معاف کرتی ہوں ، چاہے وہ مستحق ہویا نہ ہو، اداکارہ علیزے شاہ

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اداکاری اور گلوکاری سے زیادہ اپنے بولڈ اوتار، اسکینڈلزاورتنازعات کے لیے مشہوراداکارہ علیزے شاہ نے رمضان المبارکمیں ان تمام لوگوں کو معاف کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ جنہوں نےانہیں تکلیف پہنچائی ہے ۔

سوشل میڈیا پرشیئر ایک جذباتی پیغام میں اداکارہ نے کہا وہ ان تمام لوگوں کو معاف کررہی ہیں جنہوں نے انہیں تکلیف دی ۔ گزشتہ سال ان کی زندگی کا مشکل ترین دور تھا وہ خود کو روحانی طورپر کمزور اور بھٹکا ہوا محسوس کرتی تھیں، لیکن اس سال بالخصوص رمضان کے بابرکت مہینے میں انہوں نےایک نیا راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ اپنے دل کو نرم کرنا چاہتی ہیں اورسکونِ قلب کے لیے سب کو معاف کر رہی ہیں، چاہے وہ لوگ اس کے مستحق ہوں یا نہیں۔

انسٹاگرام پر43 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والی اداکارہ ماضی میں کئی تنازعات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتی رہی ہیں۔ شوبزشخصیات اورمیڈیا سے وابستہ افراد کے ساتھ اختلافات کے باعث ان کا نام بار بارزیرِبحث رہا ۔





Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn