loader image

Latest News & Article

Post: تمام ممالک پر10فیصد ٹیرف عائد، امریکی صدرنے ایگزیکٹو آرڈرجاری کردیا

تمام ممالک پر10فیصد ٹیرف عائد، امریکی صدرنے ایگزیکٹو آرڈرجاری کردیا


امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے صدرڈونلڈ ٹرمپ کے تجارتی ٹیرف اقدامات کو کالعدم قراردینے کے فیصلے کی سیاہی بھی شاید سوکھی نہیں تھی کہ امریکی صدرنے تمام ممالک پرفوری طورپر10فیصد ٹیرف عائد کرتے ہوئے ایگزیکٹو آرڈر پردستخط کردیے۔

وائٹ ہاؤس کے مطا بق 150 دن کےلیے امریکا درآمد ہونے والی اشیا پر10فیصد ڈیوٹی عائد ہوگی تاہم ۔ معدنیات ، کھاد ، دھاتیں اور توانائی کے آلات ڈیوٹی سے مستثنا ہوں گے ۔  زرعی مصنوعات، ادویات اوران کے خام مال پربھی درآمدی ڈیوٹی معاف ہوگی ۔ نئی ڈیوٹی کا اطلاق امریکا میکسیکو کینیڈا معاہدے پر نہیں ہوگا۔

اس سے پہلے امریکی سپریم کورٹ نے دوسرے ملکوں پر صدر ٹرمپ کے اضافی ٹیرف کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دیا تھا ۔ تین کے مقابلے میں چھہ ججز کے اکثریتی فیصلے میں کہا گیا ہے صدر ٹرمپ نے ایمرجنسی اکنامک پاورزایکٹ کے تحت ٹیرف لگائے لیکن یہ قانون ٹرمپ کو اضافی ٹیرف لگانے کی اجازت نہیں دیتا۔ ٹرمپ نے عدالتی فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت کے چند مخصوص ممبران پرشرمندگی محسوس ہورہی ہے، فیصلے سے دنیا خوش ہوگی مگراس کی خوشی زیادہ دیر نہیں رہے گی ، ٹیرف سے ملنے والے منافع میں مزید اضافہ ہوگا۔





Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn