سابق چیئر مین رویت ہلال کمیٹی اور رئیس دارالافتا دارالعلوم جامعہ نعمیہ مفتی منیب الرحمن نے صدقۂ فطر اور فدیہ و کفارۂ صوم کی کم از کم مقدار کا اعلان کردیا۔ مفتی منیب الرحمن کے اعلان کے مطابق صدقہ فطراور فدیے کی کم از کم مقدار 300 روپے فی کس ہے۔ اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ ،فدیہ اور کفّارہ اداکریں ۔
مفتی منیب الرحمان کے جاری کردہ نصاب کے مطابق،
٭گندم کا آٹا 2 کلو(چکی والا) : فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ :300روپے
٭جَو (4کلو): فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ : 1160روپے
٭کھجور(4کلو) : فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ :2800روپے
٭کشمش عمدہ ( 4کلو): فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ :7200روپے
روزہ توڑنے کا کفارہ :60مساکین کو 2 وقت کا کھانا کھلانا ہے ، جس کا نصاب درج ذیل ہے :
٭گندم کا آٹا 2 کلو(چکی والا) :18,000روپے
٭جَو (4 ):69,600روپے
٭کھجور (4کلو) : 168,000روپے
٭کشمش ( 4کلو):4,32,000روپے


