loader image

Latest News & Article

Post: آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی اور جلد اخراج کی ذمہ داری کھلاڑیوں پر عائد ہوتی ہے۔

آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی اور جلد اخراج کی ذمہ داری کھلاڑیوں پر عائد ہوتی ہے۔

آسٹریلیا زمبابوے اور سری لنکا سے شکست کے بعد گروپ مرحلے ہی میں باہر ہو گیا، جس پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
کچھ ناقدین نے کہا کہ ٹیم نے مناسب تیاری نہیں کی اور کچھ کھلاڑی بگ بیش لیگ کھیلنے کی وجہ سے دیر سے شامل ہوئے۔ مگر کوچ نے ان باتوں کو غلط قرار دیا اور کہا کہ ٹیم مکمل توجہ کے ساتھ ٹورنامنٹ کھیل رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ زخمی کھلاڑیوں کی غیر موجودگی بہانہ نہیں بن سکتی، کیونکہ موجودہ اسکواڈ بھی کامیابی حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا۔
میکڈونلڈ نے تسلیم کیا کہ ٹیم کو اپنی کارکردگی کی ذمہ داری قبول کرنی ہوگی اور بہتری لانا ہوگی۔





Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn