سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی نہیں کر پائے گا۔
نہوں نے کہا کہ بھارت کی بیٹنگ لائن اکثر دباؤ میں آ کر ناکام ہو جاتی ہے، جو سپر ایٹس مرحلے میں ان کے لیے مشکل بن سکتی ہے۔ عامر کے مطابق: ساؤتھ افریقہ ویسٹ انڈیز سیمی فائنل تک پہنچیں گے۔ دوسری جانب راشد لطیف اور احمد شہزاد نے مختلف رائے دیتے ہوئے کہا کہ بھارت سیمی فائنل میں ضرور پہنچے گا۔ ٹی 20 کرکٹ میں کچھ بھی ممکن ہے، اسی لیے یہ ٹورنامنٹ دلچسپ بنتا جا رہا ہے