loader image

Latest News & Article

Post: سابق وزیر اعظم عمران خان کے طبی معائنے کو سیاسی تنازع بنا دیا گیا، حالانکہ باخبر ذرائع کے مطابق معالجین علاج سے مطمئن تھے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کے طبی معائنے کو سیاسی تنازع بنا دیا گیا، حالانکہ باخبر ذرائع کے مطابق معالجین علاج سے مطمئن تھے۔

مز کے ڈاکٹروں نے، پی ٹی آئی کے نامزد ڈاکٹر کے ساتھ مل کر، تفصیلی چیک اپ کیا۔ بعد ازاں شوکت خانم اسپتال کے ماہرین سے بھی فون پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق گفتگو میں علاج کے طریقہ کار کو درست اور معیاری قرار دیا گیا۔ ٹیسٹ رپورٹس اور دیگر طبی تفصیلات شیئر کی گئیں اور ڈاکٹروں نے مکمل جائزہ لیا۔ کولیسٹرول کی معمولی زیادتی کے علاوہ کوئی سنگین مسئلہ سامنے نہیں آیا۔
ڈاکٹروں کی رائے تھی کہ فوری کسی بڑے اقدام کی ضرورت نہیں، آئندہ معائنے میں صورتحال دوبارہ دیکھی جا سکتی ہے۔
لیکن بعد میں ایک عوامی بیان سامنے آنے سے ابہام پیدا ہوا اور معاملہ دوبارہ سیاسی بحث کا حصہ بن گیا۔
یہ واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ بعض اوقات نجی طور پر مطمئن ہونے کے باوجود عوامی بیانات سے معاملہ پیچیدہ ہو جاتا ہے




Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn