وسیم بادامی کی عمر شاہ کو خراجِ عقیدت، دعاؤں کی اپیل
معروف میزبان وسیم بادامی نے رمضان ٹرانسمیشن شانِ رمضان کے اہم رکن عمر شاہ کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ پروگرام کے دوران وسیم بادامی نے عمر شاہ کے ساتھ گزارے گئے سنہری لمحات کا ذکر کیا اور ناظرین سے ان کے لیے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ عمر شاہ شو کا ایک لازمی حصہ تھے اور ان کی یادیں ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گی۔