loader image

Latest News & Article

Post: پرنس ہیری اور میگھن مارکل کا ’جولز لا‘ پر ردعمل، کہا تبدیلی ممکن ہے

پرنس ہیری اور میگھن مارکل کا ’جولز لا‘ پر ردعمل، کہا تبدیلی ممکن ہے

Prince Harry اور Meghan Markle نے برطانوی حکومت کی جانب سے کرائم اینڈ پولیسنگ بل میں مجوزہ ترامیم کا خیرمقدم کیا ہے، جس کے تحت ’جولز لا‘ کو عملی شکل دی جا رہی ہے۔
یہ قانون ایلن روم نامی خاتون کی طویل جدوجہد کے بعد سامنے آیا، جنہوں نے 2022 میں اپنے 14 سالہ بیٹے جولز کی ڈیجیٹل مواد سے مبینہ نقصان کے باعث وفات کے بعد اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی کی کوشش کی تھی، مگر انہیں قانونی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔
ڈیوک اور ڈچس آف سسیکس کی ویب سائٹ کے مطابق نئے قانون کے تحت بچوں کی وفات کی صورت میں ان کا سوشل میڈیا ڈیٹا خودکار طور پر محفوظ کیا جائے گا اور سوگوار والدین کو براہِ راست رسائی دی جائے گی، جس کے لیے عدالتی کارروائی کی ضرورت نہیں ہوگی۔
ہیری اور میگھن نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ مثبت تبدیلی ممکن ہے، اور یہ قانون غمزدہ خاندانوں کو انصاف دلانے اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کو جوابدہ بنانے کی جانب اہم قدم ہے۔




Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn