loader image

Latest News & Article

Post: کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں مقابلہ، فتنۃالہندوستان کے 4 دہشت گرد مارے گئے

کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں مقابلہ، فتنۃالہندوستان کے 4 دہشت گرد مارے گئے

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ سے مقابلے میں چار دہشتگرد مارے گئے ۔ دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ۔ ملزموں کا تعلق فتنۃ الہندوستان بشیر زیب گروپ سے ہے ۔ دہشت گردوں کی کمیں گاہ سے ڈرموں میں بنائی گئی آئی ای ڈیز ، بارودی مواد اور بم بنانے میں استعمال ہونے والا دیگر سامان برآمد ہوا ۔ پیر اور منگل کی درمیانی شب کاؤنٹر ٹیررازم پولیس نے شاہ لطیف ٹاؤن میں ایک گھر کا محاصرہ کیا تو وہاں چھپے دہشت گردوں نے فائرنگ کردی ، پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی ۔ پورا علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دوپولیس اہلکار راجہ جنید اور محمد یوسف زخمی ہوئے ۔ تین دہشت گرد شدید زخمی اورایک موقع پرمارا گیا ان کے کچھ ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرارہوگئے ۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق زخمی ملزم اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑگئے ۔ بارودی مواد کی موجودگی کے شبہ میں سرچنگ کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا اطراف کے گھر بھی خالی کرالیے گئے ۔ سرچنگ کے دوران گھرسے ڈرموں میں بنائی گئیں آئی ای ڈیز، ڈیٹونیٹرز، ڈیٹونیٹک وائر، سرکٹ ، کلاشنکوف اورہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے ۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی غلام اظفر مہیسر نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں میں سے تین کی شناخت جلیل عرف فرید،نیاز عرف کنگ اورحمدان عرف فرید کے ناموں سے ہوئی ۔ سی ٹی ڈی نے جنوری کے اوائل میں دو ہزارکلو گرام بارود برآمد کرکے بشیر زیب گروپ کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا ۔ انہی کے نشان دہی پر شاہ لطیف ٹاؤن میں کارروائی کی گئی ۔



Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn