loader image

Latest News & Article

Post: رمضان سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شرجیل انعام میمن کا اظہارِ تشویش

رمضان سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شرجیل انعام میمن کا اظہارِ تشویش

کراچی 17 فروری 2026 سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں رمضان المبارک سے عین قبل 7.32 روپے فی لیٹر اضافہ مہنگائی کے دباؤ کو مزید بڑھا دے گا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے بالخصوص غریب اور متوسط طبقہ شدید متاثر ہوگا اور ان کے گھریلو بجٹ پر مزید دباؤ پڑے گا۔ سینئر وزیر شرجيل انعام میمن نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اس فیصلے پر نظر ثانی کرے اور عوام کو حقیقی اور بامعنی معاشی ریلیف فراہم کرے۔



Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn