loader image

Latest News & Article

Post: ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت کیخلاف پاکستان کو عبرت ناک شکست

ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت کیخلاف پاکستان کو عبرت ناک شکست

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں بھارت کے بولرزنے پاکستانی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے۔ کولمبومیں کھیلےگئےایونٹ کے ستائیسویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو61رنزسے شکست دے دی۔ پاکستان کی ٹیم 176رنزکےتعاقب میں 114 رنزپرڈھیرہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے محمد عثمان 44رنزبنا کرنمایاں رہے۔ شاداب خان 14، فہیم اشرف 10، صائم ایوب 6، بابراعظم 5، کپتان سلمان آغا 4، محمد نواز4، عثمان طارق، ابراراحمد اور صاحبزادہ فرحان صفر کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ شاہین شاہ آفریدی 23رنزبنا کرناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ دس بلے بازوں میں سے چار ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے جبکہ تین صفر پر آؤٹ ہوئے ۔

بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا،ورون چکرورتی ، اکشر پٹیل اورجسپریت بمراہ نے2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کلدیپ یادو اورتلک ورما نے 1،1 وکٹ حاصل کی ۔ اس سے قبل پاکستان کی دعوت پرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر175 رنزاسکور کیے۔

بھارت کی جانب سے ایشان کشن77رنزبناکرنمایاں رہے۔ کپتان سوریا کمار یادو32، شیوم ڈوبے 27، تلک ورما 25، ہاردیک پانڈیا، اکشر پٹیل اور ابھیشیک شرما صفر کے انفرادی اسکورپر آؤٹ ہوئے۔ رنکوسنگھ 11رنزبنا کرناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کپتان سلمان آغا عثمان طارق، اور شاہین شاہ آفریدی نے 1،1وکٹ حاصل کی۔



Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn