loader image

Latest News & Article

Post: کبھی آنکھ کا درد کبھی دودھ کا شکوہ ، کیسے لیڈر ہیں؟ صدر زرداری

کبھی آنکھ کا درد کبھی دودھ کا شکوہ ، کیسے لیڈر ہیں؟ صدر زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے چیئر مین پی ٹی آئی پرطنز کےتیر چلاتے ہوئے کہا ہے کہ آج لیڈر کہتا ہے میری آنکھ میں درد ہے ۔ جیل میں دودھ نہیں مل رہا ۔ میں نے جیل کاٹی ہے، میں نے کہا تھا 2 سال بعد جیل پوچھتی ہے، آج لیڈر ایسے ہیں ڈیڑھ سال نہیں ہوا جیل میں اورچلانا شروع کردیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے رحیم یار خان کے علاقے جمال الدین والی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں کہیں نہیں لکھا کہ ہتھیار اٹھالیں، جنگ میں آپ کا نقصان ہے کیونکہ آپ کا بھانجا بھتیجا مرے گا۔ انہوں نے مزید کہا یہ قربانی نہیں دے سکتے ان کے پاس ہمت نہیں ہے، یہ صرف باتیں کر سکتے ہیں، میں نے بھی 14 سال جیل کاٹی ہے تکلیفیں کاٹی ہیں لیکن ہمت نہیں ہاری۔ صدر مملکت نے مشورہ دیا کہ جیلوں میں عبادت کرنی چاہیے جیلوں میں جاکرعبادت ہوتی ہے، جیل میں عبادت کرنے والے کی دعا قبول ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی پورے ملک میں جیتے گی ۔ وزیراعظم بلاول ہونگے اور ملک کو بنائیں گے ۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn