loader image

Latest News & Article

Post: چیئرمین پی سی بی کولمبو پہنچ گئے، کھلاڑیوں سے ملاقات

چیئرمین پی سی بی کولمبو پہنچ گئے، کھلاڑیوں سے ملاقات

کولمبو میں پاک بھارت میچ سے قبل چیئرمین پی سی بی اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سری لنکن دارالحکومت کولمبو پہنچ گئے ۔وہ آج دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والا ہائی وولٹیج میچ دیکھیں گے ۔

کولمبو پہنچنے کے بعد انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سے ملاقات کی۔ چیئرمین پی سی بی نے قومی ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ۔ ان کی کارکردگی کو سراہا اوران کا حوصلہ بڑھایا ۔۔

ملاقات میں کپتان سلمان علی آغا ، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، مینجر نوید اکرم چیمہ، تمام کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف موجود تھا ۔ چیف آپریٹنگ افسر پی سی بی سمیر احمد، چیف ایگزیکٹو افسر پی ایس ایل سلمان نصیر اور ڈائریکٹر میڈیا عامر میر بھی موجود تھے۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn