loader image

Latest News & Article

Post: خیرپور: قومی شاہراہ پر بس اورٹریلر میں تصادم،11 افراد جاں بحق، 15 زخمی

خیرپور: قومی شاہراہ پر بس اورٹریلر میں تصادم،11 افراد جاں بحق، 15 زخمی

سندھ کے ضلع خیرپورکے علاقے ٹنڈو مستی کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر بس اور ٹریلر کے درمیان خوف ناک تصادم سے 11 مسافر جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تیز رفتار مسافر کوچ اوور ٹیکنگ کے دوران ٹریلر سے جا ٹکرائی ، جس کے نتیجے میں کوچ کے ڈرائیور، کنڈیکٹراور خواتین سمیت گیارہ افراد جاں بحق جبکہ پندرہ زخمی ہوگئے ۔ مسافر بس بہاول پور پنجاب سے کراچی جارہی تھی، حادثے میں بس ڈرائیور اور کنڈکٹر بھی جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ۔ حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت و لاپرواہی کے باعث پیش آیا، ریسکیو اداروں کی مدد سے زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔ آئی جی موٹروے پولیس نے حادثہ کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کر لی ۔ موٹروے پولیس کی جانب سے ٹریفک کی بحالی اور روڈ کلیئرنس کا عمل جاری ہے ۔  موٹروے پولیس ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ۔۔ معلومات کے لیے کنٹرول روم نمبر0719310878،0243640800پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔۔

دوسری جانب آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے ایس ایس پی خیرپور کو پولیس جائے حادثہ پر روانہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ امدادی سرگرمیاں یقینی بنانے اور راستوں کو کلیئر کرکے سکیورٹی بڑھانے کا حکم دیا ۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی الم ناک ٹریفک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ۔ انہوں نے خیرپور اور سکھر کی ضلع انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا تیز رفتاری کا انجام خطرناک ہے، موٹر وے پولیس ہر صورت قوانین پر عمل درآمد یقینی بنائے

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn