فیلڈ مارشل کا دورہ جرمنی ، امریکی وزیر خارجہ سے اہم ملاقات

چیف آف ڈیفنس فورس فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے 12 سے 14 فروری تک جرمنی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے62 ویں میونخ سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کی اور متعدد اہم عالمی شخصیات سے ملاقاتیں کیں ۔ ان کی اہم ترین ملاقات امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو سے ہوئی ۔ باہمی دلچسپی کے امور، عالمی و […]
کرکٹ میں بھی بھارت کو 10مئی جیسی شکست دینگے، گورنر ٹیسوری

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کہتے ہیں اب بھارت کا مقابلہ ہرمیدان میں ہوگا ۔ آج کرکٹ کےمیدان میں بھی بھارت کو دس مئی کی طرح شکست دینگے ۔ بنگلا دیشی بھائیوں کا بدلہ بھی ہم لیں گے ۔ کراچی میں راشن کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا اب ہم […]
کبھی آنکھ کا درد کبھی دودھ کا شکوہ ، کیسے لیڈر ہیں؟ صدر زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے چیئر مین پی ٹی آئی پرطنز کےتیر چلاتے ہوئے کہا ہے کہ آج لیڈر کہتا ہے میری آنکھ میں درد ہے ۔ جیل میں دودھ نہیں مل رہا ۔ میں نے جیل کاٹی ہے، میں نے کہا تھا 2 سال بعد جیل پوچھتی ہے، آج لیڈر ایسے ہیں ڈیڑھ […]
چیئرمین پی سی بی کولمبو پہنچ گئے، کھلاڑیوں سے ملاقات

کولمبو میں پاک بھارت میچ سے قبل چیئرمین پی سی بی اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سری لنکن دارالحکومت کولمبو پہنچ گئے ۔وہ آج دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والا ہائی وولٹیج میچ دیکھیں گے ۔ کولمبو پہنچنے کے بعد انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سے ملاقات کی۔ چیئرمین پی […]
کولمبو کے میدان میں ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کی سب سے بڑی جنگ

روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کا ہائی وولٹیج میچ آج کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں ہونے جارہا ہے ۔ کروڑوں نگاہیں گرین اور بلیو شرٹس کے ٹاکرے کے منتظر ہیں ۔ کرکٹ کے پنڈٹ اس مقابلے کو مدر آف آل میچز قراردے رہے ہیں ۔ میچ پاکستانی […]
خیرپور: قومی شاہراہ پر بس اورٹریلر میں تصادم،11 افراد جاں بحق، 15 زخمی

سندھ کے ضلع خیرپورکے علاقے ٹنڈو مستی کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر بس اور ٹریلر کے درمیان خوف ناک تصادم سے 11 مسافر جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تیز رفتار مسافر کوچ اوور ٹیکنگ کے دوران ٹریلر سے جا ٹکرائی ، جس کے نتیجے میں کوچ کے ڈرائیور، کنڈیکٹراور خواتین […]
