loader image

Latest News & Article

Post: کراچی:رینجرز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن ، 3 بھتہ خور گرفتار

کراچی:رینجرز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن ، 3 بھتہ خور گرفتار

کراچی میں سندھ رینجرزاورپولیس کے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کے نارتھ کراچی محمد شاہ قبرستان کے قریب بھتہ خوروں اورٹارگٹ کلرزکے خلاف مشترکہ آپریشن میں دو زخمیوں سمیت تین ملزموں کو گرفتارکرلیا ۔

ترجمان رینجرزکے مطابق زخمی ملزموں کی شناخت کامران عرف کمو اورناصرعرف نلی کے نام سے ہوئی جبکہ تیسرے ملزم کو مدثرعرف قادری عرف ملا کے نام سے شناخت کیا گیا۔ ملزموں نے رواں برس 26 جنوری کو سرجانی ٹاؤن کے رہائشی کو بھتے کی پرچی نائن ایم ایم پستول کی گولی بھجوائی اور دھمکی آمیز فون کالزبھی کرتے رہے ۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم نیو کراچی میں بلڈرز ، مقامی دکانداروں اور دیگر کاروباری افراد سے بھتہ وصول کرنے کے علاوہ ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہیں ۔ کامران عرف کمواورناصرعرف نلی ماضی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہے ہیں۔ دونوں عادی مجرم اور پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ جبکہ ملزم مدثرعرف قادری عرف ملا رنچھور لین میں بلڈرز اورمقامی مارکیٹوں سے بھتہ وصول کرنے میں ملوث ہے۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn