سانحہ گل پلازہ کی انکوائری کرنے والے جوڈیشل کمیشن کے سربراہ سندھ ہائی کورٹ کےجسٹس فیصل آغا نے کھنڈربنی عمارت کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنرضلع جنوبی جاوید نبی کھوسو ، میونسپل کمشنر کے ایم سی سمیرا ، ایس ایس پی سٹی عارف عزیز، چیف فائر افسر ہمایوں خان بھی وہاں موجود تھے ۔ آتشزدگی کے دوران ۔ ریسکیو ، سرچ اینڈ ریکوری آپریشن کے سربراہ ۔ ڈپٹی کمشنرجنوبی جاوید نبی کھوسو نے کمیشن کو بریفنگ دی ۔۔ جسٹس فیصل آغا نے گل پلازہ کے اندرونی مقامات ، عقب میں منہدم شدہ حصوں کا معائنہ کیا ۔ جوڈیشل کمیشن جائے وقوع پر آتشزدگی کے بعد ریسکیو اورسرچ آپریشن کے لیے کیےگئے انتظامات ، عمارت میں موجود راستوں کا جائزہ لیا ۔ جوڈیشل کمیشن نے پیرکو سانحہ کے متاثرین کو ڈپٹی کمشنر کراچی جنوبی کے صدر میں طلب کررکھا ہے ۔ جہاں ان کے بیانات قلم بند کیے جائیں گے ۔ حبیب اللہ جی این این کراچی ۔


