loader image

Latest News & Article

Post: سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 8 ہزار 600 روپے سستا

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 8 ہزار 600 روپے سستا

کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایک تولہ سونا 8 ہزار 600 روپے سستا ہو کر 5 لاکھ 19 ہزار 962 روپے پر آ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 7 ہزار 373 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 45 ہزار 783 روپے ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی جہاں فی اونس سونا 86 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 972 ڈالر پر آ گیا۔ دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ایک تولہ چاندی 501 روپے سستی ہو کر 8 ہزار 324 روپے پر پہنچ گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی صرافہ بازار پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn