loader image

Latest News & Article

Post: سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو روکنے میں ناکام قرار آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی خصوصی رپورٹ میں اہم انکشافات

سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو روکنے میں ناکام قرار آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی خصوصی رپورٹ میں اہم انکشافات

سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو روکنے میں ناکام قرار آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی خصوصی رپورٹ میں اہم انکشافات، رپورٹ سندھ اسمبلی میں منظور، معاملہ پی اے سی کو بھجوا دیا گیا سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے بارے میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی خصوصی آڈٹ رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں ایچ آئی وی/ایڈز کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اربوں روپے خرچ کیے گئے، تاہم پروگرام اپنے بنیادی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ سندھ میں ایچ آئی وی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا جبکہ ایڈز کنٹرول کا مجموعی میکنزم غیر مؤثر ثابت ہوا۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق مریضوں کے لیبارٹری ٹیسٹ باقاعدگی سے کرانے کے بجائے زیادہ تر انحصار صرف ادویات کی فراہمی پر رکھا گیا، جس سے بیماری کی مؤثر نگرانی ممکن نہ ہوسکی۔ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ سینکڑوں ایچ آئی وی مریضوں کا فالو اپ ریکارڈ ہی موجود نہیں تھا۔ فالو اپ نہ ہونے کے باعث نہ صرف مریضوں کی حالت کی نگرانی متاثر ہوئی بلکہ نئے کیسز میں اضافے کی ایک بڑی وجہ بھی یہی قرار دی گئی۔ مزید برآں، مریضوں کی سہولت کے لیے خریدی گئی ایمبولینسز استعمال ہی نہیں کی گئیں جبکہ ادارے میں انسانی وسائل کی شدید قلت بھی برقرار رہی۔ رپورٹ کے مطابق پروگرام عوام میں ایچ آئی وی سے متعلق آگہی پیدا کرنے میں بھی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کرسکا۔ خصوصی آڈٹ رپورٹ گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں منظور کرلی گئی ہے اور مزید تحقیقات کے لیے معاملہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو ارسال کردیا گیا ہے، جہاں ذمہ داران کے تعین اور مالی بے ضابطگیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn