ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد علی کے نام سے ہوئی ہے، جسے کراچی کے علاقے صدر سے گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے 20 لاکھ روپے نقد رقم برآمد کر لی گئی ہے، جبکہ موبائل فون اور حوالہ ہنڈی سے متعلق اہم شواہد بھی تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔ ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ اس نیٹ ورک میں شامل دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔


