loader image

Latest News & Article

Post: سندھ حکومت کا نوجوانوں کے لیے سندھ یوتھ کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا نوجوانوں کے لیے سندھ یوتھ کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے صوبے کے نوجوانوں کے لیے سندھ یوتھ کارڈ متعارف کرانے کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ محکمہ کھیل کو یوتھ کارڈ کے اجرا سے متعلق مکمل طریقۂ کار تیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ یوتھ کارڈ سے متعلق تیاریوں کے لیے وزیرِ کھیل و امورِ نوجوانان سردار محمد بخش مہر کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری کھیل منور علی مہیسر، ڈائریکٹر اسد اسحاق، چیف انجنیئر محمد اسلم مہر اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران صوبہ سندھ کے نوجوانوں کے لیے یوتھ کارڈ متعارف کرانے سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیرِ کھیل سردار محمد بخش مہر نے سیکریٹری کھیل کو ہدایت کی کہ یوتھ کارڈ کے لیے ایسا مؤثر مکینزم تیار کیا جائے جس سے نوجوان طبقے کو زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل ہو سکیں۔ کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ کھیل کا کہنا تھا کہ سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کے لیے ایک انقلابی اقدام ثابت ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت پر رواں سال جون سے قبل سندھ یوتھ کارڈ متعارف کرانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ یوتھ کارڈ کے ذریعے نوجوانوں کو تعلیم، ہنر مندی، روزگار، اسکالرشپس اور کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، تاکہ صوبے کے نوجوان خود مختار اور بااختیار بن سکیں۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn