loader image

Latest News & Article

Post: ایم اے جناح روڈ پر ایک ارب مالیت کی متروکہ وقف املاک واگزار، سپریم کورٹ احکامات پر کارروائی

ایم اے جناح روڈ پر ایک ارب مالیت کی متروکہ وقف املاک واگزار، سپریم کورٹ احکامات پر کارروائی

اینٹی کرپشن سرکل کراچی کی متروکہ وقف املاک کے ساتھ مشترکہ کاروائی
ایم اے جناح روڈ، کراچی پر واقع متروکہ وقف املاک کی کمرشل جائیداد واگزار کروا لی گئی
یہ کارروائی سپریم کورٹ آف پاکستان کی متروکہ وقف املاک سو موٹو کیس اور ون مین کمیشن میں جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں عمل میں لائی گئی۔
واگزار کرائی گئی جائیداد کو متروکہ وقف املاک بورڈ کے حوالے کر دیا گیا،واگزار شدہ جائیداد کی تخمینی مالیت تقریباً ایک ارب روپے ہے۔
مذکورہ عمارت پر صارم برنی کی جانب سے غیر قانونی قبضہ تھا،صارم برنی پر کم عمر بچوں کی اسمگلنگ کے الزامات کے تحت ایف آئی اے میں مقدمہ درج ہے،ملزم صارم برنی گزشتہ سال اینٹی ہیومن ٹریفکنگ کراچی کی جانب سے درج کیے گئے کیس میں جیل میں ہیں۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn