حکمہ ثقافت و سیاحت سندھ کی وائرل بھرتیوں کی تردید کراچی: ترجمان محکمہ ثقافت و سیاحت و نوادرات سندھ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے بھرتیوں سے متعلق آرڈرز کو جعلی قرار دے دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ کی جانب سے بھرتیوں کے حوالے سے کسی قسم کے کوئی آرڈرز جاری نہیں کیے گئے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے تمام نوٹیفکیشنز اور آرڈرز بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔ ترجمان نے خبردار کیا کہ مختلف گروہ عوام کو گمراہ کر رہے ہیں اور ملازمت دلوانے کے نام پر پیسے وصول کیے جا رہے ہیں، جو کہ سراسر دھوکہ دہی ہے۔ محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والے تمام بھرتی آرڈرز جعلی ہیں اور عوام ان پر ہرگز یقین نہ کریں۔ ترجمان کے مطابق ایسے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک اشتہار یا فرد کے جھانسے میں نہ آئیں


