معروف یو ٹیوبر رجب بٹ کو شعائر اسلام کی بے حرمتی کے مقدمے میں عارضی ریلیف مل گیا ۔ کراچی میں سیشن عدالت ضلع وسطی نے رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں تیس مارچ تک توسیع کردی ۔
عبوری ضمانت پر رہا ملزم یوٹیوبر رجب بٹ وکلا کے حصار میں لوگوں کے ہجوم کے درمیان پولیس سکیورٹی کے ساتھ کمرہ عدالت میں پیش ہوا ۔مدعی کے وکیل نے کہا ساڑھے آٹھ کا ٹائم تھا لیکن ملزم ساڑھے نو بجے پیش ہوا۔ملزم کی ضمانت منسوخ کی جائے۔ شواہد دینے کے حوالے سے ہمار تیاری تھی لیکن ملزم کے وکیل پیش نہیں ہوئے ۔ دوسری جانب ملزم کے وکلا کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت 30 مارچ تک ملتوی کردی ۔ ملزم رجب بٹ کے خلاف تھانہ حیدری مارکیٹ میں مقدمہ درج ہوا تھا


