اب گرلز کالجوں سے فیس بک کا اسٹیٹس بنے گا نہ انسٹا کی ریل اور نہ ہی بنے گی ٹک ٹاک کی ویڈیو ۔ کیونکہ سندھ حکومت کے محکمہ کالجز نے کیا ہےبڑا فیصلہ اور لگادی ہے لڑکیوں کے تمام سرکاری کالجوں میں فوٹوگرافی پر پابندی ۔
محکمہ کالج ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے ذریعے کالجوں کے پرنسپلز کو اطلاع دی گئی ہے نہ صرف طالبات بلکہ خواتین اساتذہ بھی فوٹو گرافی نہیں کرسکیں گی اور اگر حکم کی خلاف ورزی ہوئی تو نہ صرف متعلقہ فرد کے خلاف ڈسپلنری اور قانونی کارروائی ہوگی بلکہ پرنسپلز کو بھی نہیں بخشا جائیگا ۔
ڈائریکٹر کالجز کے مطابق طالبات کی فوٹو گرافی کا سوشل میڈیا کے بعض پلیٹ فارم پر غلط استعمال کیا گیا جو معاشرتی و مذہبی اقدار اور قانون کی سنگین خلاف ورزی بھی ہے


