loader image

Latest News & Article

Post: ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ ہوگا یا نہیں ، ملین ڈالرز کا سوال

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ ہوگا یا نہیں ، ملین ڈالرز کا سوال

پی سی بی آج کرکٹ کی عالمی سیاست میں اپنے عروج پر ہے ۔ صرف ایک فیصلے بدولت آئی سی سی اور تکبر میں مبتلا بھارتی کرکٹ بورڈ گھٹنوں پر آچکے ہیں ۔ جب اپنی دھمکیوں سے بات نہیں بنی تو پاکستان کو دوستوں کے ذریعے دباؤ میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ ہوگا یا نہیں ۔ یہ ملین ڈالروں کا سوال بن چکا ہے ۔ جی ہاں ۔۔ اگر پاکستان میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر اٹل رہا تو نہ صرف آئی سی سی کا بیڑا غرق ہوجائیگا بلکہ بھارتی کرکٹ بورڈ اور براڈ کاسٹرز کو وہ نقصان ہوگا جس کی تلافی عرصے تک ممکن نہیں ہوگی ۔
کرکٹ کے معاملات پر نظر رکھنے والے بین الاقوامی نشریاتی اداروں اور ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے تو پاک بھارت میچ منسوخ ہونے سے نقصانات اعدادوشمار دنیا کی آنکھیں کھول دینے کےلیے کافی ہیں ۔ رپورٹس کے مطابق اس ایک میچ کی عالمی کرکٹ ایونٹ میں تقریباً ڈھائی سو سے پانچ ملین ڈالر یعنی ۔۔ بائیس سو سے پنتالیس سو کروڑ روپے کی کمرشل ویلیو ہے ۔ اس میں براڈکاسٹنگ حقوق، اشتہارات، اسپانسرشپ اور ٹکٹنگ شامل ہیں۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس ایک میچ کے نہ ہونے سے ICC کے تقریباً تین بلین ڈالر یعنی ستائیس ہزار کروڑ پاکستانی روپوں کے حقوق کے معاہدے متاثر ہوسکتے ہیں ۔ جس سے آئی سی سی کو ریوینو کی کمی ، براڈ کاسٹرز کو ریفنڈ کی ادائیگی اور نشریاتی رائٹس کی ڈیل کی کمرشل ویلیو میں کمی جیسے دیوہیکل مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ یہ میچ نہ ہونے سے جہاں پاک بھارت بورڈ کی آمدنی متاثر ہوگئی وہیں دیگر کرکٹ بورڈ کو بھی بھاری مالی کٹوتیوں کا سامنا کرنا پڑے گا ۔
اسی بھاری نقصان کے خدشے نے آئی سی سی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی منت ترلوں پر مجبور کردیا ہے ۔ آئی سی سی کے وائس چیئر مین اور چیئر مین پی سی بی محسن نقوی کے درمیان گھنٹوں پر محیط مذاکرات کے کئی دور ہوئے ۔ متحدہ عرب امارات کے نمائندے اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر بھی موجود رہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ کھیلنے یا نہ کھیلنے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کرینگے ۔ تاہم یہ بھی ممکن ہے کہ پاکستان اپنی شرائط اور بنگلا دیش کے خصوصی پیکیج کی صورت میں فیصلہ میں تبدیلی کرسکتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ دوست کرکٹ بورڈ سری لنکا نے بھی میچ کھیلنے کی اپیل کی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر کولمبو میں شیڈول یہ میچ نہ ہوا تو سری لنکا کو ٹکٹ ، سیاحت اور ہوٹلنگ سمیت دیگر مدوں میں شدید فیصلہ چاہے جو بھی ہو لیکن یہ ضرور ہوا میں پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کا تکبر خاک میں ملادیا ۔ اوراس محاورے کو سچ ثابت کردیا کہ سو سنار کی ایک لوہار کی نقصان اٹھانا پڑے گا ۔۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn